بھارت میں 65 سالہ خاتون سے زیادتی

بھارت میں 65 سالہ خاتون سے زیادتی

نئی دہلی: بھارت کے سرکاری اسپتال میں 65 سالہ خاتون کے ساتھ ایک افسوسناک زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ریاست مہاراشٹر کے ضلع چھکا بالا پور میں واقع سرکاری اسپتال میں ایک 25 سالہ نوجوان نے 65 سالہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

معمر خاتون علاج کے لیے گاؤں سے اسپتال آئی تھیں، لیکن دیر ہونے کی وجہ سے ڈاکٹرز نہیں مل سکے۔ خاتون نے رات اسپتال میں گزارنے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق، 25 سالہ ملزم نے رات 2 بجے سوئی ہوئی خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔ خاتون کی چیخ و پکار پر وہاں موجود افراد نے فوری طور پر مداخلت کی

اور خاتون کو بچا کر ملزم کو پکڑ لیا۔ پولیس کے مطابق، متاثرہ خاتون اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل کولکتہ کے آر جی کار اسپتال میں ایک خاتون ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا،

اور ریاست اتر پردیش کے شہر مراد آباد میں بھی ایک نجی اسپتال میں ڈاکٹر نے اسپتال عملے کی مدد سے نرس کو یرغمال بنا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔