راولپنڈی. پولیس نے چوری و ڈکیتی ، قتل ، چیک ڈس آنر ، کے ملزمان کو گرفتار کرلیا تھانہ جاتلی نے 17 سالہ لڑکے کے قتل میں کے ملزم بابر کو گرفتار کرلیا ملزم بابر نے پیچ کس سے وار کرکے جواد کو قتل کیا تھا واقعہ کا مقدمہ رواں سال جون میں تھانہ جاتلی میں درج ہوا تھا اشتہاری ملزم واقعہ کے بعد روپوش ہوگیا تھا ۔
تھانہ بنی نے رکشہ و موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار کرلیا جن میں ملزم فیصل رضا ، اور مسعود شامل ہیں ملزمان سے 3 چوری شدہ موٹرسائیکل اور 1 رکشہ برآمد ہوا تھانہ گوجر خان نے چیک ڈس آنر کے 2 ملزمان ولید اور عدنان کو گرفتار کرلیا ملزمان پولیس کو مطلوب تھے ۔
ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ھے اور اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ایس پی راول فیصل سلیم نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے.