سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ اتھارٹی کیخلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس، نیب نے شریک ملزمان کی بریت درخواست پر جواب جمع کرا دیا

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کے خلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نیب نے شریک ملزمان کی بریت درخواستوں پر جواب جمع کرادیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود عدالت پیش ہوئے اور ریفرنس کے شریک ملزمان ممتاز حیدر، امجد احمد اورخواجہ بدیع الزمان کی بریت درخواستوں پر اپنا جواب جمع کراتے ہوئے ملزمان کا بریت کی مخالفت کردی، عدالت نے سماعت30 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی۔