ریشماں، سنتیانہ اور گلف پاور پراجیکٹس ریفرنس،شریک ملزم کی بریت درخواستوں پر دلائل طلب

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف وغیرہ کے خلاف رینٹل پاور کے ریشماں، سنتیانہ اور گلف پاور پراجیکٹس ریفرنس میں شریک ملزم کی بریت درخواستوں پر دلائل طلب کرلیے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ریفرنس کے شریک ملزم نورعارفین زبیری کی بریت کیلئے دائر دو الگ الگ درخواستوں پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت19 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔