یونائٹیڈ پختون سوسائٹی انگلینڈ کے صدرسید صفدر علی شاہ باچہ نے مردان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا دورہ اور تاجر برادری سے ملاقات

مردان( نیوز رپورٹر )یونائٹیڈ پختون سوسائٹی انگلینڈ کے صدرسید صفدر علی شاہ باچہ نے مردان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا دورہ کرکے مردان چیمبر کے گروپ لیڈراور مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ اور تاجر برادری سے ملاقات کی۔اس موقع پر مردان چیمبر کے سنیئر نائب صدر نعمان فقیر صراف، مردان وومن چیمبر کی صدر عقیلہ سنبل اور دیگرموجود تھے۔ ظاہر شاہ آنے والے مہمانوں کااستقبال کرتے ہوئے صوبے کے دوسرے بڑے شہر اور چیمبرآمد پر خوش آمدید کیا۔ ظاہر شاہ نے آنے والوں مہمانوں کو چیمبر کے قیام،اغراض اورکارگردگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا مردان چیمبر روز اول سے تاجروں اور صنعتکاروں کو خدمات فراہم کررہا ہے۔ مردان چیمبر اپنی خدمات کہ بناء نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سطح پر ایک منفرد مقام رکھتا ہے جومردان کے کاروبار کے فروغ میں نہ صر ف علاقائی، ملکی بلکہ سنٹرل ایشن اوریورپین ممالک پر متعارف کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔ ظاہر شاہ نے کہا کہ مردان اعلیٰ کوالٹی پراڈکٹس کا بڑا مرکز بھی ہے.

جس کا باہر کے ممالک میں بہت زیا دہ مانگ ہے جس کے فروغ کے لئے مردان چیمبر نے بھرپور مثبت کردارادا کیا ہے اور اس مقصد کے لیے مختلف یورپین ممالک کیساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ہیں۔ظاہر شاہ نے کہا کہ آپ کے سوسائٹی کی توسط سے ہمارے بزنس کمیونٹی کو جو مسائل انگلینڈ میں درپیش ہے کو حل کرنے میں بہت مدد ملے گاجس پر یونائٹیڈپختون سوسائٹی کے صدرصفدرعلی باچہ نے مردان چیمبر کے گروپ لیڈرظاہر شاہ کاشکریہ ادا کرتے ہوئے سوسائٹی کے قیام،مقصد اور اغراض بیان کئے۔ظاہر شاہ اور سوسائٹی کے صدر نے کہا کہ تاجر برادری کو اعتماد کا بہت بڑا فقدا ن ہے.

جس سے کاروبار پر بہت اثر پڑتا ہے جس کے لئے مل کر کام کرنا چاہیئے تاکہ اعتماد کی فضا بحال ہواور دونوں ممالک کے مابین تجارت کو فروغ ملے۔اُنہو ں نے کہا کہ تاجروں اور صنعتکاروں کے لئے ون ونڈو آپریشن وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے باہر کی سرمایہ کاری کے لیے سازگار فضا میسر ہوں۔سید صفدر علی شاہ باچہ نے اپنی سوسائٹی کی جانب سے درپیش مسائل کو حل کرنے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔پروگرام کے آخر میں مہمان کو چیمبر شیلڈ پیش کردیاگیا۔