محکمہ موسمیات کی پشین گوئی پر واسا راولپنڈی ہائی الرٹ، ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )مون سون بارشوں کا معاملہ جڑواں شہروں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری، ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پشین گوئی پر واسا راولپنڈی ہائی الرٹ، رین ایمرجنسی نافذ
نشیبی علاقوں میں عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ تعینات انڈر پاس کمیٹی چوک اور مری روڈ پر بارش شروع ہوتے ہی ہیوی مشینری پہنچا دی گئی ہے جڑواں شہروں میں مجموعی طور 35 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق سیدپور کے مقام پر 31 ملی میٹر گولڑہ 23 بوکڑہ مقام پر 35 ملی میتر ، پی ایم ڈی 23 شمس آباد پر 18 ملی میٹر جبکہ پیر ودھائی 33 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے حالیہ بارشوں سے راول ڈیم اور خان پور ڈیم میں پانی کا لیول بڑھ گیا ہے.

انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں بہتری آئی ہےنالہ لئی اور نالوں کی بروقت بھل صفائی کروائی گئی ہےشہر بھر کے نالوں اور نالہ لئی کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاہم ابھی نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہےنالہ میں کٹاریاں کے مقام پر 7 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 6 فٹ ہےکسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نپٹنے کیلئے تیار ہیں۔