وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شز ا فاطمہ خواجہ کی سعودی ٹیلی کام کمپنی کے حکام سے ملاقات

ریاض(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے سعودی ٹیلی کام کمپنی کے حکام سے ملاقات کی ہے اورپاکستان میں فائبر نیٹ ورک، کلائوڈ، سائبر سکیورٹی اور فِن ٹیک پر تعاون پر بات چیت کی ہے۔

جمعہ کووزارت آئی ٹی و ٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں میں کاروباری مواقع اور سرمایہ کاری کے امکانات پرتوجہ مرکوز کی گئی۔ملاقات میں پاکستان کی کنیکٹ پاکستان 2030 پالیسی کے تناظر میں ایس ٹی سی کے ساتھ شراکت داری پر غور کیا گیا۔پاکستان میں فائبر نیٹ ورک، کلائوڈ، سائبر سکیورٹی اور فِن ٹیک پر تعاون پر بھی بات چیت کی گئی ۔پاکستانی آئی ٹی مارکیٹ کی 3.8 ارب ڈالر ایکسپورٹ اور 200 ملین موبائل صارفین کو سرمایہ کاری کے لیے پرکشش قرار دیا گیا۔

اس موقع پر فِن ٹیک اور کم لاگت کراس بارڈر پیمنٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان کے خطے میں ریجنل ٹرانزٹ ہب کے کردار کو مضبوط بنانے پر زوردیا گیا۔اس موقع پر جی سی سی، ایشیا اور افریقہ کو کنیکٹ کرنے میں پاکستان کی سٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔سب میرین کیبلز اور ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی منصوبوں میں شراکت داری کے مواقع پربھی غور کیاگیا۔ ایس ٹی سی سعودی عرب اور جی سی سی کی سب سے بڑی ٹیلی کام آپریٹر ہے اور وژن 2030 کے ڈیجیٹل ایجنڈے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔