اسلام آباد (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتہ کے آغاز پر تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1945.50 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 161538.40 پوائنٹس پر بندہوا،کاروباری سرگرمیوں کے دوران 477 کمپنیوں کے 783.28ملین حصص کا لین دین ہواجن کی مالیت 36.37ارب روپے تھی،292 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،136کی قیمتوں میں کمی اور 49 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
کے ایس ای30 انڈیکس 669.92 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 48967.50 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 4853.21 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 233460.23 پوائنٹس پر بندہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 10.18 ارب روپے کے سودے طے پائے۔ گزشتہ روزفرسٹ نیشنل ایکو یٹیز لمیٹڈ کے 73709982 حصص، کو ہ نور سپننگ ملز 54808770 حصص اور بینک مکراماہ لمیٹڈ کے 49120654 حصص کا لین دین ہوا۔ انویسٹ کیپٹل انویسٹمنٹ بینک،کریسنٹ جیوٹ پراڈکٹس لمیٹڈ اور فرسٹ فیڈیلیٹی لیزنگ کمپنی سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔

