وفاقی وزرا کی لاہور ایئرپورٹ پر اچانک چھاپہ، اوورسیز پروموٹرز اور ایف آئی اے اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت کی تحقیقات کا حکم

لاہور (بیورو رپورٹ) اوورسیز پروموٹرز اور ایف آ ئی اے کی مبینہ ملی بھگت لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک ڈرائیور کی ملازمت سمیت دیگر مختلف شعبوں میں جانے والے پاکستانی مسافروں سے نذرانے لے کر بیرون ملک بجوانے کی شکایات پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور اوورسیز پاکستانی کے وفاقی وزیر سالک حسین اچانک لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئے ، ایف آئی اے پروٹیکٹر آفس کے خلاف متعدد شکایات وفاقی وزرا کو بیرون ملک جانے والے مسافروں نے حقائق بتا دیے لاکھوں روپے ہتھیانے والے اوورسیز پروموٹرز اور ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کے احکامات جاری کر دیے گئے بہتر کارکردگی پر ایف آئی اے اہلکاروں کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کرتے کرنے کے ساتھ ساتھ نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ، ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی چوہدری سالک حسین اور وفاقی وزیر داخلہ کو لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک ملازمت کی غرض سے جانے والے پاکستانی مسافروں کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہو رہی تھیں.

جس پر دونوں وفاقی وزرا نے اچانک لاہور ایئرپورٹ پر پہنچ کر دو گھنٹے تک ایئرپورٹ پر امیگریشن اور پروٹیکٹر آفس سے پروٹیکٹر کے حوالے سے و تحقیقات کی اس موقع پر وفاقی وزرا نے بیرون ملک جانے والے مسافروں سے بات چیت کی اور امیگریشن پراسیس کے کے حوالے سے پوچھا جس پر مسافروں نے وفاقی وزرا کو لاہور ایئرپورٹ پر تعینات ہے ایف آئی اے امیگریشن اور پروٹیکٹر آفس کے حوالے سے آگاہ کیا اس موقع پر ایک مسافر سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پوچھا کہ تم کس نوکری پر جا رہے ہو تو اس نے بتایا کہ وہ ڈرائیور کی ملازمت پر جا رہا ہے جس پر اس سے ڈرائیونگ لائسنس مانگا گیا اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں تھا اس نے بتایا کہ اس نے آٹھ لاکھ روپے دے کر بیرون ملک جا رہا ہے اس دوران اس کے پروٹیکٹر کے حوالے سے بھی پاسپورٹ پر سٹیکر چیک کیے گئے.

وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ لاہور ایئرپورٹ پر تعینات اپنا اپنی من مرضی کرتا ہے وفاقی وزیر نے امیگریشن پراسیس کو خود چیک کیا۔ امیگریشن پراسیس کا مشاہدہ کیا وزیر داخلہ محسن نقوی کا امیگریشن کاونٹرز پر رش دیکھ کر ناراضگی کا اظہار کیا پراسیس جلد نمٹانے کے احکامات دیئےدونوں وزراء نے بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے بات چیت کی اور امیگریشن پراسیس کے بارے پوچھاوفاقی وزیر سالک حسین نے سفری دستاویزات پر پروٹیکر سٹیکرز چیک کئے۔پروٹیکر کے تحت ڈرائیور کی ملازمت کیلئے بیرون ملک جانے والے نوجوان کو ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر سفر سے روک دیا گیا وفاقی وزیر سالک حسین کا اظہار برہمی۔ انکوائری کا حکم ایف آئی اے اہلکار کی مبینہ ملی بھگت سے بیرون ملک جانے والے مسافر کو امیگریشن عملےنے کاونٹر پر روک لیا آف لوڈ مسافر کو نجی کمپنی کو ادا کی رقم واپس دلانے کی یقین دہانی کرائی ۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ضروری دستاویزات کے بغیر کسی بھی مسافر کو سفر کی اجازت ہرگز نہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن قطعا برداشت نہیں ہوگی۔ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ ایف آئی اے یا کسی بھی ادارے کے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پر وٹیکر کے تحت مسافروں کی متعلقہ ملازمت کی مستند دستاویزات کی تصدیق ہر صورت کی جائے۔