اسلام آباد( کرائم رپورٹر )ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد شہر کی سکیورٹی اور عوام کے تحفظ سمیت غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف فوری کارروائیوں کیلئے سخت احکامات جاری کئے،جبکہ قبضہ مافیا، غیر قانونی اسلحہ ،منشیات فروشوں ،سنگین جرائم میں ملوث متحرک گینگز کے خلاف بلاتفریق کریک ڈاو¿ن کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیر صدارت اہم اجلاس کاانعقاد ہوا، اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا سمیت تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی،اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد نے شہر کی سکیورٹی اور عوام کے تحفظ کیلئے سخت احکامات جاری کئے،جبکہ غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم بھی دیا، انہوںنے تمام افسران کو سنگین جرائم میں ملوث متحرک گینگز کے خلاف بلاتفریق کریک ڈاو¿ن کرنے کی ہدایت کی،انہوںنے کہا کہ کار و موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہوں کے خلاف موثر کارروائیاں کی جائیں .
شہر میں گشت اور چیکنگ کو بامقصد بنایا جائے،انہوںنے مزیدکہا کہ غیر قانونی مقیم افراد کے جرائم میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے ہیں، قبضہ مافیا، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے،تمام افسران شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اورامن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے فیلڈ میں متحرک رہیں .

