ڈی جی پی ڈی ایم اے کی زیر صدارت اجلاس ،نالہ بھیڈ کی ڈی سیلٹنگ وتجاوزات کے خاتمے کا فیصلہ

لاہور(بیو ر رپورٹ)ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس سیالکوٹ میں اجلاس منعقد جس میں نالہ بھیڈکی ڈی سیلٹنگ اور تجاوزات کے خاتمے کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں متعلقہ افسران نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو نالہ بھیڈ سمیت دیگر نالوں کی ڈی سیلٹنگ پر بریفننگ دی۔ترجمان کے مطابق عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ افسران کے ہمراہ نالہ بھیڈ کا دورہ کیا اور ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پرپی ڈی ایم اے،ضلعی انتظامیہ، پیرا، محکمہ آبپاشی اور میونسپل کمیٹی پر مشتمل کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سیالکوٹ کمیٹی کے کنوینئر مقرر کئے گئے،نالہ بھیڈ پر تجاوزات کی نشاندہی کی جائے گی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون 2026 سے قبل نالہ بھیڈ کی صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ اربن فلڈنگ سے بچائو کیلئے پیشگی اقدامات کیے جا رہے ہیں،نالہ بھیڈ کا معائنہ اور تجاوزات کی نشاندہی ایک ہفتے میں مکمل کر لی جائے گی۔ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ مون سون 2026 سے قبل سیالکوٹ کے تمام ندی نالوں کی ڈی سلٹنگ یقینی بنائی جائیگی، وزیراعلی مریم نوازکی ہدایات پر متعلقہ اداروں کی صلاحیتوں کو بڑھایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو اقدامات کے لیے تمام تر ممکنہ مدد اور وسائل فراہم کیے جائینگے،ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے پنجاب ہر وقت تیار ہے۔