لاہور (بیورو رپورٹ) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری زمانت میں توسیع کر دی ہے ، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مختلف مقدمات میں علیمہ خان، عظمیٰ خان، اسد عمر، فواد چوہدری، اعظم سواتی، مسرت چیمہ سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 6 اکتوبر تک توسیع کردی۔
اے ٹی سی کے دو ججز نے نو مئی کے مختلف جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت کی، جس کے دوران اسد عمر، فواد چوہدری، اعظم سواتی، مسرت چیمہ سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی عدالت پہنچیں۔
عدالت نے وکلاء کو آئندہ سماعت پر حتمی دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے مقدمات کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا ، واضح رہے ملزمان کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور، مسلم لیگ ن کے دفتر کو جلانے سمیت نو مئی کے دوران پیش آنے والے دیگر واقعات سے متعلق مقدمات درج ہیں۔

