اسلام آباد ائرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کا اہم اقدام، قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم قلندر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم فرار ہو کر تھائی لینڈ جانے کی کوشش کر رہا تھا معلومات کے مطابق گرفتار ملزم تھانہ ڈگر، بونیر پولیس کے زیرِ تفتیش تھا اور اس کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد ایف آئی اے امیگریشن نے اسے کے پی پولیس حکام کے حوالے کر دیا یہ کارروائی ائرپورٹ سکیورٹی اور بین الاقوامی فرار کے راستوں کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کرنے کی حکومتی کوششوں کی عکاس ہے۔