آراے بازار پولیس کی کارروائی، گھریلو رنجش پر فائرنگ کرنے والے دو افراد گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)تھانہ آراے بازار پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب دو افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل،اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب دو افراد کو گرفتار کر لیا،زیر حراست افراد نے دو ہفتے قبل گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل جبکہ بچی کو زخمی کر دیا تھا.

2 زیر حراست افراد واردات کے بعد روپوش ہو گئے تھے، آراے بازار پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا، ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔