آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی شہریوں اور پولیس افسران کی ویلفیئر کیلئے ہمہ وقت متحرک

اسلام آباد (کرائم رپورٹر )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی شہریوں اور پولیس افسران کی ویلفیئر کیلئے ہمہ وقت متحرک آئی جی اسلام آباد نے کانسٹیبل سید جعفر علی کو فرائض منصبی کی ادائیگی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے ،اچھے ڈسپلن اور بہترین ٹرن آو¿ٹ پر شاباش دی ،جبکہ ©”اوپن ڈور پالیسی کے تحت “کھلی کچہری کا انعقاد بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کانسٹیبل سید جعفر علی کے ساتھ اپنے دفتر میں ملاقات کی، انہوںنے کانسٹیبل سید جعفر علی کو فرائض منصبی کی ادائیگی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے ،اچھے ڈسپلن اور بہترین ٹرن آو¿ٹ پر شاباش دی اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ ،نقد انعام اور پولیس شیلڈ دی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل سید جعفر علی نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نہایت دیانت داری، فرض شناسی اور جذبہ خدمت کے ساتھ سرانجام دیں، جو دیگر پولیس افسران کے لئے قابلِ تقلید مثال ہے،کانسٹیبل سید جعفر علی جیسے فرض شناس ،محنتی اور ایماندار پولیس افسراسلام آباد پولیس کا فخر ہیں،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ©”اوپن ڈور پالیسی کے تحت “کھلی کچہری کا انعقاد بھی کیا .

انہوں نے کھلی کچہری میں شہریوںاور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں،آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر اور فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے ،کسی بھی شہری کو پولیس کے متعلق کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ کھلی کچہری میں آسکتا ہے ،میرے دروازے ہمیشہ اپنے شہریوں کے لئے کھلے ہیں، آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی شکایات پرمتعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقرر کردہ ٹائم فریم میں درخواستوں کو میرٹ پر حل کر کے رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں .

انہوں نے تمام زونل افسران اور ایس ایچ اوز کوہدایت کی کہ و ہ اپنے دفاتر میں مقرر کردہ ٹائم پر شہریوں سے ملاقات کریں اور ان کے مسائل کو بروقت اور میرٹ پر حل کریں۔آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی سہولیات کے لئے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے، کھلی کچہری کے روزانہ کی بنیاد پر انعقاد سے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے میں مدد مل رہی ہے.