راولپنڈی پولیس کا پتنگ سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 گرفتار، سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا پتنگ سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 07 پتنگ سپلائر گرفتار،سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا پتنگ سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 07 پتنگ سپلائرزکو گرفتارکرلیا ۔

زیر حراست پتنگ سپلائرز سے سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد ہوئیں،زیر حراست افرادکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا گیا، پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے، پتنگ بازی جیسے خونی کھیل میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔