راولپنڈی (کرائم رپورٹر ) تھانہ جاتلی پولیس کی کارروائی، 10 دن کے نومولود بچے کو قتل کرنے والی ملزمہ گرفتار، زیر حراست خاتون نومولود کی تائی ہے جس نے ذاتی رنجش پر نومولود کو گھر کے کنویں میں پھینک کر قتل کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 دن کے نومولود بچے کو قتل کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا .
زیر حراست خاتون نومولود کی تائی ہے جس نے ذاتی رنجش پر نومولود کو گھر کے کنویں میں پھینک کر قتل کر دیا تھا، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا، نومولود کے اغواء کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ جاتلی میں دو روز قبل درج کیا گیا تھا .
جاتلی پولیس نے زیر حراست خاتون کو شامل تفتیش کیا تو ملزمہ نے نومولود کوقتل کرنے کا اعتراف کیا،ایس پی صدر انعم شیرکا کہنا تھا کہ زیر حراست خاتون کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

