گلزارِ فاطمہ لیڈیز پارک راولپنڈی کو خوبصورت بنانے کے حوالے سےخصوصی اقدامات،عوامی پزیرائی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی ہدایات کے مطابق شہر بھر کے پارکس کو خوبصورت بنانے اور ان میں لگے پھول پودوں کی نگہداشت کے اقدامات جاری،خواتین کے لئے مخصوص پارک گلزارِ فاطمہ لیڈیز پارک کی خوبصورتی کو بڑھانے اور صاف صفائی کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اقدامات کئے گئے ہیں،پارک میں رنگ برنگے پھول اور پودے بہار کا منظر پیش کر رہے ہیں اور خوبصورتی شہریوں کی توجہ کا مرکز ہے،خواتین سردی کی مناسبت سے دن کے اوقات میں پارک کا رُخ کرتی ہیں،اور پارک کی دلکشی سے لطف اندوز ہوتی ہیں.

ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کا عملہ پوری محنت اور ذمہ داری کے ساتھ گلزارِ فاطمہ لیڈیز پارک میں ہارٹیکلچر کے امور انجام دے رہا ہے تاکہ اسکی خوبصورتی کو برقرار رکھا جا سکے،احمد حسن رانجھا کا کہنا ہے ،کہ خواتین کے لئے گلزارِ فاطمہ لیڈیز پارک کو بھرپور اعلی معیار کی سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے اور صاف صفائی کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے تاکہ پارک میں خواتین تفریح کر سکیں،شہر بھر کے پارکوں کو پنجاب حکومت کے وژن کے مطابق خوبصورت بنائیں گے اور بہترین تفریحی سہولیات فراہم کریں گے اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.