راولپنڈی پولیس نے بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو تعریفی خطوط اور سرٹیفکیٹس سے نوازا

راولپنڈی (کرائم رپورٹر )سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی، ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان نے ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان اور ایس ڈی پی او ٹیکسلا ملک ارشد،ایس ڈی پی او گوجرخان سید دانیال حسن اور ایس ڈی پی او نیو ٹاؤن دانیال خان کو تعریفی لیٹرز دیے۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری، ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان نے ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان اور ایس ڈی پی او ٹیکسلا ملک ارشد،ایس ڈی پی او گوجرخان سید دانیال حسن اور ایس ڈی پی او نیو ٹاؤن دانیال خان کو تعریفی لیٹرزدیے۔

ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے ایس ایچ او مورگاہ انسپکٹر گلناز بیگم، ایس ایچ او چکلالہ انسپکٹر سکندر نواز، ایس ایچ اوکہوٹہ انسپکٹر محمد عامر خان، ایس ایچ اوکلر سیداں انسپکٹر عاقب رزاق،ایس ایچ او گوجرخان انسپکٹرطیب ظہیر بیگ، انسپکٹر قلزم ظہیر،ایس ایچ او گنجمنڈی انسپکٹر طارق محمود، ایس ایچ او چونترہ انسپکٹر محمد ثاقب عباسی، ایس ایچ او واہ کینٹ سب انسپکٹر مظہر حنیف قادری، ایس ایچ او سٹی سب انسپکٹر عبدالرحمن، ایس ایچ او نیو ٹاؤن سب انسپکٹر لقمان جاوید، ایس ایچ او صدر واہ سب انسپکٹر آصف اقبال خان، ایس ایچ او وارث خان سب انسپکٹر تصدق رحمان،ایس ایچ او صدر بیرونی سب انسپکٹر غازی اعزاز عظیم،ایس ایچ او نصیر آباد سب انسپکٹر خالد یار،سب انسپکٹر ممتاز،سب انسپکٹر فیاض، اسسٹنٹ سب انسپکٹر سید فخر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد سرفراز .

اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالرحیم، ہیڈ کا نسٹیبل فیصل محمود، ہیڈ کانسٹیبل محمد مرسلین، ہیڈ کا نسٹیبل نصیر علی، ہیڈ کا نسٹیبل محمد نیاز خان، ہیڈ کانسٹیبل کامران حسین،ہیڈ کانسٹیبل خضر عباس، ہیڈ کانسٹیبل ذیشان راشد،ہیڈ کانسٹیبل امیر حمزہ، ہیڈ کانسٹیبل فہد شاہ، ہیڈ کا نسٹیبل کامران، ہیڈ کانسٹیبل شاہد کو تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے، ایس ایس پی انوسٹیگیشن کا کہناتھا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔