فیصل آباد (بیورو رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) فیصل آباد زون نے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ایک اہم ملزم قمر زمان کو گرفتار کر لیا ہے ایف آئی اے کے مطابق قمر زمان نے ایک شہری کو بیرونِ ملک ملازمت دلانے کے جھانسے میں 54 لاکھ روپے ہتھیائے۔ مزید تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزم ایف آئی اے حکام کو اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر لائسنس فراہم کرنے میں ناکام رہا۔
گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اس کے نیٹ ورک کے دیگر افراد کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ کسی بھی مشکوک ویزا فراڈ یا انسانی سمگلنگ کی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ایف آئی اے کو دیں۔

