بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غیر قانونی کٹوتیوں کے الزام میں 5 ملزمان گرفتار

ملتان (بیورو رپورٹ) ایف آئی اے ملتان زون کی کارروائی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیوں میں ملوث پانچ ملزمان کو بہاولپور سے گرفتار کر لیا گیا ، گرفتار ملزمان میں محمد شاکر، اعجاز حسین، محمد محسن، محمد نواز اور محمد ساجد شامل ہیں۔ ملزمان مستحق خواتین کو دی جانے والی مالی امداد میں سے فی کس 1000 سے 1500 روپے غیر قانونی کمیشن کے طور پر کاٹ رہے تھے گرفتار ملزمان سے متعدد شناختی کارڈز، رجسٹرز، موبائل فونز، بینک کنیکٹ ڈیوائسز اور دیگر متعلقہ مواد برآمد کیا گیا ہے جبکہ ان سے تفتیش جاری ہے۔