ایف آئی اے ملتان زون کا انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن، مشہور سمگلر گرفتار

ملتان (بیورو رپورٹ) ایف آئی اے ملتان زون نے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین مقدمات میں مطلوب بدنام زمانہ انسانی سمگلر عامر اختر کو رحیم یارخان سے گرفتار کر لیا ابتدائی تفتیش کے مطابق، ملزم عامر اختر نے ایک شہری کو پرتگال میں ملازمت کا جھانسہ دے کر 41 لاکھ روپے بٹورے۔ ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے تاکہ انسانی سمگلنگ کے دیگر پہلوؤں کو بھی سامنے لایا جا سکے۔