سی پی او راولپنڈی کا ٹیکسلا میوزیم کا دورہ، سیکورٹی انتظامات مزید موثر بنانے کی ہدایات جاری

راولپنڈی (کرائم رپورٹر )سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا کمشنر راولپنڈی انجنیئر عامر خٹک کے ہمراہ سیکورٹی انتظامات جائزے کے لیے ٹیکسلا میوزیم کا دورہ، اس موقع پر سی ٹی او راولپنڈی اور ایس ڈی پی او ٹیکسلا بھی ہمراہ تھے، دورے کے دوران داخلی و خارجی راستوں، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، واک تھرو گیٹس اور سکیورٹی تعیناتی کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، میوزیم کی سیکورٹی کو مزید موثر اور فول پروف بنانے کے لیے ہدایات جاری،وزیٹرز کی انٹری کا باقاعدہ ریکارڈ اور واک تھرو گیٹس کو مکمل فعال رکھا جائے، سی پی او، عوام الناس اور قومی ورثے کے تحفظ کے لیے ہر ممکن سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایاجائے گا، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی۔

تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے کمشنر راولپنڈی انجنیئر عامر خٹک کے ہمراہ سیکورٹی انتظامات جائزے کے لیے ٹیکسلا میوزیم کا دورہ کیا، اس موقع پر سی ٹی او راولپنڈی اور ایس ڈی پی او ٹیکسلا بھی ہمراہ تھے، دورے کے دوران داخلی و خارجی راستوں، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، واک تھرو گیٹس اور سکیورٹی تعیناتی کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، میوزیم کی سیکورٹی کو مزید موثر اور فول پروف بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا کہنا تھا کہ وزیٹرز کی انٹری کا باقاعدہ ریکارڈ اور واک تھرو گیٹس کو مکمل فعال رکھا جائے، میوزیم پارکنگ ایریا اور گردونواح پر سیکورٹی کو مزید موثر بنایا جائے، عوام الناس اور قومی ورثے کے تحفظ کے لیے ہر ممکن سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایاجائے گا۔