ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کا فیملی فیسٹیول کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے سپورٹس کمپلیکس کا دورہ

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کا فیملی فیسٹیول کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے سپورٹس کمپلیکس کا دورہ تفصیلات کے مطابق سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے فیملی فیسٹیول کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے سپورٹس کمپلیکس کا دورہِ کیا .

اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لیے واضح ہدایات جاری کیں،ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تمام تر حفاظتی اقدامات مکمل کئے گئے ہیں،اسلام آباد پولیس شہریوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت الرٹ اور مستعد ہے۔