راولپنڈی (سٹا ف رپورٹر )وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے تحت واسا راولپنڈی نے صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح اپنے دائرہ اختیار میں کھلے اور ٹوٹے ہوئے مین ہولز کی فوری نشاندہی اور صفائی کے اقدامات شروع کر دیے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے ایم ڈی واسا راولپنڈی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے آس پاس کسی بھی خطرناک یا ٹوٹے ہوئے مین ہول کی فوری اطلاع واسا راولپنڈی کو دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ واسا نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے اس سلسلے میں ایک فوکل پرسن بھی مقرر کیا ہے، جس کا فون نمبر 0321-9477240 عوام کی سہولت کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے کی فوری نشاندہی کریں۔

