راولپنڈی (کرائم رپورٹر) پنجاب ہائی وے پولیس ریجن راولپنڈی نے جنوری 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ریجن بھر میں مجموعی طور پر 117 مقدمات درج کیے گئے جن میں PPC، اسلحہ آرڈیننس، منشیات ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت کارروائیاں شامل ہیں، ۔ رپورٹ کے مطابق PHP نے مجموعی طور پر32345 ٹریفک خلاف ورزیوں پر چالان کیے ، عوامی خدمت کے شعبے میں PHP نے ،402پریشان حال شہریوں کو مدد فراہم کی۔
جرائم کے خلاف کارروائیوں میں PHP نے 244 ملزمان کو گرفتار کیا، 46 کارتوس برآمد کیے، جبکہ PO/CA کے خلاف بھی مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جس سے اشتہاری اور عدالت سے مفرور عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوا، پی ایچ پی ریجن راولپنڈی نے ماہ جنوری کے دوران 10 کیٹیگری A اور 67 کیٹیگری B کے مجرم اشتہاری گرفتار کیئے پنجاب ہائی وے پولیس ریجن راولپنڈی شاہرات کی سکیورٹی، قانون کی بالادستی اور عوامی خدمت کے لیے اپنے فرائض پیشہ وارانہ انداز میں سر انجام دے رہی ہے۔

