راؤ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب تعینات کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ مریم نواز کی منظوری

لاہور(بیورو رپورٹ ) راؤ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے منظوری دے دی خیال رہے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال کے نام بھی آئی جی پنجاب کی دوڑ میں شامل تھے جب کہ ڈاکٹر عثمان انور کو اگلی پوسٹنگ وفاق میں ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔