راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے رمضان بازار و سہولت مرکز کا معائنہ۔ڈیوٹی پر موجود سٹاف کو ڈیوٹی کے حوالے سے بریفنگ، دوران ڈیوٹی شہریوں کی سہولت و حفاظت بھی حقوق العباد کا حصہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم نے رمضان بازار و سہولت مرکز میں ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے وزٹ کیا اور ڈیوٹی پر موجود سٹاف کو ٹریفک و سکیورٹی ڈیوٹی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی اس موقع پر سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ تمام سرکل افسران اپنے سرکل و سیکٹر انچارجز رمضان و سہولت بازار والے پوائنٹس پر پارکنگ و دیگر ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کریں اور وہاں موجود ڈیوٹی کو گاہے بگاہے چیک بھی کریں .
پوائنٹس کے اردگرد کسی قسم کی رانگ پارکنگ نہ ہونیں دیں اور شاہراہوں پر خصوصاً افطار اوقات میں ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ تجارتی مراکز و شاپنگ مالز وغیرہ میں عام دنوں کی نسبت رمضان المبارک میں ٹریفک کا دباؤ معمول سے زیادہ ہوتا ہے لہذا ان خاص دنوں میں سرکل و سیکٹر انچارجز سمیت تمام اہلکار نہایت ذمہ داری کا مظاہر ہ کریں اور ٹریفک کی روانی کو برقرا ر رکھنے کیلئے بھر پور محنت اور ٹیم ورک سے کام کرتے ہوئے روڈ یوزرز کو ہر ممکنہ ٹریفک سہولیات فراہم کریں۔

