اسلام آباد ٹریفک پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں سہولت وینز کا شیڈول جاری

اسلام آباد (کرائم رپورٹر )اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے 23 فروری سے یکم مارچ 2026 کے دوران وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک سے متعلق ضروری خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی سہولت وینز کا ایک ہفتہ کا شیڈول جاری کیا ہے۔ آئی ٹی پی حکام نے کیپیٹل نیوز پوائنٹ کو بتایا کہ پولیس سٹیشن آن وہیلز سمیت سہولت وین روزانہ صبح 9:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک خدمات فراہم کریں گی اور شہریوں کو ٹریفک دفاتر جائے بغیر اہم خدمات تک آسانی سے رسائی حاصل ہو گی انہوں نے کہا کہ شہری ڈرائیونگ لرنر پرمٹ، عمومی تصدیق، کریکٹر سرٹیفکیٹ، ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور گمشدہ دستاویزات کی رپورٹس سمیت دیگر سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔ شیڈول کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ 23 فروری پیر کو پولیس اسٹیشن آن وہیلزآئی 8 مرکز،وینI چیک پوائنٹ فیض آباد (فیصل ایونیو)۔ وین نمبر II چیک پوائنٹ زیرو پوائنٹ (سری نگر ہائی وے)جبکہ وین نمبر III چیک پوائنٹ ایڈونچر ان (مری روڈ)پر تعینات ہوں گی۔

اسی طرح منگل 24 فروری کو پولیس اسٹیشن آن وہیلز جی نائن مرکز، وین نمبر Iکمیونٹی سکول پولیس لائنز جبکہ وین نمبر II ایئر ہیڈ کوارٹر E-8 اور وین نمبر III علی مرتضیٰ اسلامک سینٹر (G-11/1) پر خدمات فراہم کرے گی۔ مزید برآں بدھ 25 فروری کو پولیس اسٹیشن آن وہیلز G-11 مرکز، وین نمبر وین چیک پوائنٹ فیض آباد (فیصل ایونیو)،وین نمبر II چیک پوائنٹ زیرو پوائنٹ (سری نگر ہائی وے) جبکہ وین نمبر III چیک پوائنٹ ایڈونچر ان (مری روڈ)پر ، جمعرات 26 فروری پولیس اسٹیشن آن وہیلز سوہان ، وین نمبر I کمیونٹی سکول پولیس لائنز، وین نمبر II چیک پوائنٹ گندم گودام (IJP روڈ)اور وین نمبر III کلکٹریٹ آف کسٹمز (G-9/1) پر ،جمعہ 27 فروری کو پولیس اسٹیشن آن وہیلز F-11 مرکز،وین نمبر I بحریہ فیز 2،وین نمبر II بری امام ہاؤساور وین نمبر III چیک پوائنٹ ایڈونچر ان (مری روڈ) پر تعینات ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ ہفتہ 28 فروری کو پولیس اسٹیشن آن وہیلز G-8 مرکزپر وین نمبر I چیک پوائنٹ نائنتھ ایونیو،وین نمبر II چیک پوائنٹ زیرو پوائنٹ (سری نگر ہائی وے) جبکہ وین نمبر III ٹریفک آفس فیض آباد ،اتوار یکم مارچ کو پولیس اسٹیشن آن وہیلزجی-10مرکز،وین نمبر I ٹریفک آفس فیض آباد،وین نمبر II پولیس لائنز H-11 اور وین نمبر III اسلام آباد کلب میں خدمات سر انجام دیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام کے اوقات میں شہریوں کی مدد کے لیے وقف ہیلپ اینڈ فیسیلیٹیشن ڈیسک بھی روزانہ شام 7:00 بجے سے رات 10:00 بجے تک بڑے تجارتی مراکز بشمول F-10 مرکز، سپر مارکیٹ F-6، 1-8 مرکز اور جناح سپر F-7 پر فعال رہیں گے۔انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ خدمات سے مستفید ہونے کے لیے شیڈول کے مطابق قریب ترین سہولت وین پر جائیں۔اس حوالہ سے اے ایس آئی یونس، انچارج فیسیلیٹیشن وینز سے فون نمبر 1528717 ۔0317پر رابطہ کیا جا سکتا ہے جبکہ آئی ٹی پی ہیلپ لائن 1915 کے ذریعے بھی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔