اسلام آباد (کرائم رپورٹر )نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران فیصل آباد سے اغوا ہونے والا تاجر بلکسر انٹرچینج کے قریب سے بازیاب کرا لیا گیا۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ترجمان کے مطابق 5 نامعلوم افراد نے خود کو حساس ادارہ کا ملازم بتا کر تاجر کو اپنے ساتھ گاڑی میں بیٹھنے کا کہا۔
موٹر وے پولیس اور پنجاب پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اغوا کاروں کو بلکسر انٹرچینج اور نیلہ انٹرچینج کے درمیان روکنے کی کوشش کی۔اغوا کار تاجر اور 2 گاڑیوں کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔اغواء کار گروہ بین الصوبائی گینگ کے طور پر کاروائیاں کرتے ہیں۔

