ایف آئی اے لاہور زون نے انسانی سمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن، دو ملزمان گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر )ایف آئی اے لاہور زون نے انسانی سمگلرز کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان غضنفر علی اور محمد سمیع اللہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کو لاہور اور میانوالی کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان شہریوں کو انگلینڈ، آئرلینڈ اور میانمار کے ورک ویزوں کا جھانسہ دے کر 36 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ہتھیاتے رہے۔ تاہم وہ شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے تھے ایف آئی اے نے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔ انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔