سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹس دیے گئے

راولپنڈی (کرائم رپورٹر ) سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ ایس ایس پی انویسٹیگیشن ناصر علی خان نے ایس پی راول سعد ارشد، اے ایس پی نیوٹاؤن دانیال خان اور ڈی ایس پی سول لائنز سہیل ظفر کو تعریفی خطوط (لیٹرز) دیے۔

اسی موقع پر ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے ایس ایچ او پیرودہائی انسپکٹر سید علی عباس ہمدانی، ایس ایچ او مورگاہ انسپکٹر گلناز بیگم، ایس ایچ او نیوٹاؤن انسپکٹر عاطف ستار، انسپکٹر افتخار احمد، ایس ایچ او سول لائنز سب انسپکٹر محمد ذوالفقار، ایس ایچ او صدر واہ سب انسپکٹر آصف اقبال خان.

ایس ایچ او سٹی سب انسپکٹر عبدالرحمٰن، ایس ایچ او آر اے بازار سب انسپکٹر سجاد احمد، ایس ایچ او کینٹ سب انسپکٹر سید سبطین الحسنین، ایس ایچ او صادق آباد سب انسپکٹر سجاد احمد، ایس ایچ او وارث خان سب انسپکٹر تصدق رحمان، سب انسپکٹر ممتاز خان، ہیڈ کانسٹیبل وقاص بیگ.

ہیڈ کانسٹیبل امیر حمزہ، ہیڈ کانسٹیبل فدا حسین، ہیڈ کانسٹیبل محمد سہیل، ہیڈ کانسٹیبل فیصل ندیم، ہیڈ کانسٹیبل فیصل محمود، ہیڈ کانسٹیبل سفیر احمد، ہیڈ کانسٹیبل حسن نیازی، ہیڈ کانسٹیبل اقرار حسین، ہیڈ کانسٹیبل مدثر حسین، ہیڈ کانسٹیبل وسیم اقبال، ہیڈ کانسٹیبل کامران حسین، ہیڈ کانسٹیبل نعمان عمر اور ہیڈ کانسٹیبل راشد محمود کو تعریفی سرٹیفکیٹس دیے۔

ایس ایس پی انویسٹیگیشن ناصر علی خان نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم کی روک تھام پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے افسران و جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ پیشہ ورانہ انداز میں اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں اور عوام کی خدمت کے جذبے کو ہر حال میں برقرار رکھیں۔