موٹروے پولیس افسران کو چوری شدہ گاڑی بازیاب کرنے پر انعامات سے نوازا گیا

لاہور (بیورو رپورٹ )موٹروے پولیس کے افسران نے چوری شدہ گاڑی کی بروقت بازیابی پر انعامات حاصل کیے موٹروے پولیس کو سیالکوٹ کے علاقے سے ایک چھینی گئی گاڑی کے بارے میں اطلاع ملی، جس پر ڈی ایس پی خرم شہزاد، انسپکٹر رائے امتیاز اور کانسٹیبل ذیشان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ گاڑی مریدکے کے قریب سے برآمد کر لی ، افسران کی بہترین کارکردگی پر ایڈیشنل آئی جی محمد وصال فخر سلطان نے انہیں تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔ اس موقع پر موٹروے پولیس کے اہلکاروں کی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا گیا۔