پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی جاری، فی تولہ سونا 4 لاکھ 91 ہزار روپے تک گر گیا

کراچی (بیورو رپورٹ ) ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی واضح اور نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جیولرز کے مطابق عالمی ومقامی گولڈمارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی کا رجحان ہے ملک میں فی تولہ سونا 8100 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 6945 روپے کی کمی کےبعد 421263 روپے ہوگئی عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 81 ڈالر سستا ہوکر4686 ڈالر پرآگیا، پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے گرکر 7684 روپے ہوگئی یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت 24 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی سے 5 لاکھ روپے فی تولہ سے کم ہو گئی تھی۔