اسلام آباد (کرائم رپورٹر )ٹریفک پولیس کا عیدالفطرکے موقع پر ٹریفک کے موثر انتظامات ٹریفک پولیس افسران نے وفاقی دارلحکومت میں ون ویلنگ اور موٹر سائیکل ریسنگ کے انسداد کو یقینی بنایا،ون ویلنگ اور ہلڑ بازی میں ملوث موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاءون کرتے ہوئے درجنوں موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات میں بند کیا ، عید کے ایام میں عوامی مقامات اور شاہراءوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کی زیر نگرانی اسلام آباد ٹریفک پولیس نے عید الفطر کے موقع پر شاہراءوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لئے موثر پلان ترتیب دیا، عیدا لفطر کے ایام میں عوامی مقامات پر ٹریفک کے موثر انتظامات کو یقینی بنانے کے ساتھ شاہراءوں پر ون ویلنگ اور ہلڑ بازی میں ملوث موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاءوں عمل میں لایا گیا، اس سلسلے میں 01ہزارر سے زائد موٹرسائیکل سواروں کیخلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں گئیں جو ون ویلنگ ،ہلڑبازی اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں شامل تھے .
اسی طرح سنگین خلاف ورزیوں پر250سے زائد موٹرسائیکلز کو مختلف تھانہ جات میں بند بھی کیا گیا،سی ٹی او اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے موثر انتظامات کی بدولت وفاقی دارلحکومت میں ون ویلنگ اورڈرفٹنگ کا کوئی بھی واقع رونما نہیں ہوا،انہوں نے مزید کہا کہ عید الفطر کے ایام میں اسلام آباد پولیس کی کاوشوں اور فراءض کی ادائیگی کو معاشرے کے تمام طبقات اور شہریوں نے مختلف فورمز پر سراہا ہے،جبکہ عوامی مقامات پر ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران اور شاہراہوں پر ٹریفک کی مو ثر روانی کو بھی شہریوں نے قابِل تحسین قرار دیا،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ٹرریفک پولیس کے 500سے زیادہ افسران شہریوں کی سہولت اور وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی مربوط روانی کو برقرار رکھنے کیلئے شاہراہوں پر موجود ہیں جس کی وجہ سے اسلام آباد کی مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے ہم سڑکوں پر موجود ہیں تاکہ آپ پرامن عید گزار سکیں ۔

