اسلام آباد (کرائم رپورٹر )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر قیادت اسلام آباد پولیس کا عید الفطر کے موقع پر بھرپور سیکیورٹی انتظامات 7000 سے زائدافسران سیکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹیز پر تعینات ہیں جو امن و امان کو برقرار رکھنے سمیت ٹریفک کی روانی کویقینی بنانے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں ،ہم نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کا عہد لیا ہے،بہترین سیکیورٹی کا سہرا کانسٹیبل سے آئی جی تک ہر افسر کو جاتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر قیادت اسلام آباد پولیس نے عید الفطرکے موقع پر بھرپور سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا،اسلام آباد پولیس کی بہترین حکمت عملی کی بدولت اسلام آباد میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا،عید کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے تفریحی مقامات پر فیمیلیز کو خصوصی سہولیات فراہم کیں ،جبکہ اسلام آباد پولیس کے 7000 سے زائدافسران سیکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹیز پر تعینات ہیں جو امن و امان کو برقرار رکھنے سمیت ٹریفک کی روانی کویقینی بنانے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں .
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے ہر افسر نے عید کے موقع پر اپنے اہلخانہ کی خوشیاں قربان کرکے شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کی اور میرے ہر افسر نے عزم و ہمت اور عہد کی اعلی مثال قائم کی ہے،اسلام آباد میں امن و امان کا قیام اسلام آباد پولیس کی بہترین حکمت عملی منہ بولتا ثبوت ہے،انہوں نے مزید کہا کہ بہترین سیکیورٹی کا سہرا اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل سے آئی جی تک ہر افسر کو جاتا ہے،ہم نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کا عہد لیا ہے،آئی جی اسلا م آباد نے سیکیورٹی انتظامات کو موثر بنانے پر تاجر، صحافی برادری اور عوام کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ،انہوں نے کہا کہ ہم یکجان ہو کر اپنے شہر میں امن کو قائم رکھنے میں بھرپور کردار اداکرتے رہیں گے.

