راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) آئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات کے مطابق سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی زیر صدارت غازی پولیس افسران و اہلکاروں سے پولیس ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ، آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق غازی پولیس افسران و اہلکاروں کی خدمات کے اعتراف میں غازی ویک منایا جا رہا ہے، ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹی گیشن سمیت دیگر افسران کی شرکت، غازیوں میں بم دھماکوں، دہشتگردوں اورخطر ناک جرائم پیشہ عناصر سے مقابلے میں زخمی ہونے والے پولیس افسران و جوان شامل تھے،آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق سی پی او نے غازیوں کی ویلفئیر کے پیش نظر ان کے مسائل دریافت کیے اور حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکاما ت جاری کیے.
آپ سب ہمارے لیے عزم و شجاعت کی روشن اور تقلید مثال ہیں، سی پی او، فرض کی راہ میں عزم وشجاعت کی یہ جاوداں داستانیں پنجاب پولیس کے لیے باعث فخر ہیں، سی پی او، آپ نے ملک و قوم کی حفاظت کے لیے اپنی جان کی پروا کیے بغیر فرائض ادا کیے، آپ سب ہمارے محسن ہیں، سی پی او سیدخالد محمود ہمدانی، تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات کے مطابق سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی زیر صدارت غازی پولیس افسران و اہلکاروں سے پولیس ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد، آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق غازی پولیس افسران و اہلکاروں کی خدمات کے اعتراف میں غازی ویک منایا جا رہا ہے.
ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹی گیشن سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، غازیوں میں بم دھماکوں، دہشتگردوں اورخطر ناک جرائم پیشہ عناصر سے مقابلے میں زخمی ہونے والے پولیس افسران و جوان شامل تھے، ٓآئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق سی پی او نے غازیوں کی ویلفئیر کے پیش نظر ان کے مسائل دریافت کیے اور حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکاما ت جاری کیے، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا کہنا تھا کہ آپ سب ہمارے لیے عزم و شجاعت کی روشن اور تقلید مثال ہیں.
فرض کی راہ میں عزم وشجاعت کی یہ جاوداں داستانیں پنجاب پولیس کے لیے باعث فخر ہیں، بہادری کی لازوال دستانیں رقم کرنے والے افسران وجوان راولپنڈی پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی ویلفئیر کو ہمیشہ مقدم رکھا جائے گا، آپ نے ملک و قوم کی حفاظت کے لیے اپنی جان کی پروا کیے بغیر فرائض ادا کیے، آپ سب ہمارے محسن ہیں، دہشتگردی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں زخمی ہونے والے پولیس افسران ہمارے ہیرو ہیں، ہم ہر موقعہ پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں،غازی پولیس افسران ہمارا فخر ہیں، آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ان کی ویلفیئر کے لیے تمام تر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔

