راولپنڈی ٹریفک پولیس بارش کے دوران شاہراہوں پر روانی برقرار، شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت

راولپنڈی (کرائم رپورٹر )چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی سر براہی میں راولپنڈی ٹریفک پولیس ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور روڈ یوزرز کو سفر ی سہولیات فراہم کرنے میں مصروف عمل، بارش کے دوران راولپنڈی کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی جاری، سی ٹی او راولپنڈی کی شہریوں کو دوران بارش محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کی سربراہی میں راولپنڈی ٹریفک پولیس بارش کے دوران شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور روڈ یوزرز کو سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہے۔

سی ٹی او راولپنڈی کا بارش ایڈوائزری کے حوالے سے پیغام میں کہنا تھا کہ بارش میں نشیبی جگہوں پانی کھڑا ہونے اور پھسلن کے باعث ٹریفک کی روانی عارضی طور پر سست روی کا شکار ہوتی ہے اس دوران روڈ یوزرز سے گزارش ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں،اپنی گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،،تیز بارش میں فوگ لائٹس،سائیڈویو مرر اور اینڈیکیٹر کا استعمال کریں .

گاڑی ڈرائیورز حضرات دوران بارش موٹر سائیکل سوار اور پیدل افراد کا خاص خیال رکھیں اور اپنے سفر کو محفوظ اور خوشگوار بنانے کیلئے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور ٹریفک سٹاف کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔انھوں نے تمام ٹریفک سٹاف کو بھی احکامات جاری کیے کہ وہ بارش کے دوران ٹریفک کو رواں رکھنے کیساتھ روڈ یوزرز کی فوری اور بھر پور مدد کریں۔