راولپنڈی میں ون وے کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن، 8 ہزار 147 چالان اور 147 تھانے بند

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات پرون وے کیخلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن جاری۔گزشتہ ماہ ون وے کیخلاف ورزیوں پر8ہزار306چالان147تھانہ بند۔چند سیکنڈز کی جلدی کی خاطر شہری اپنی اور دوسروں کی زندگی کو خطرہ میں مت ڈالیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کے احکامات پرعمل کرتے ہوئے ضلع بھر میں گزشتہ ماہ ون وے کیخلاف ورزیوں پرکریک ڈاؤن کے دوران 8ہزار147چالان ٹکٹ جاری کرتے ہوئے 147کو کاغذات نہ ہونے پر تھانہ بند کیا گیا۔

اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ شاہراہوں پر ون وے کی خلاف ورزی نا صرف حادثات بلکہ بعض اوقات ٹریفک جام کا سبب بھی بنتی ہے، مکمل سروے کے بعد 44 ون وے اور بلیک سپاٹس کی نشاندہی پران مقامات پر اضافی ٹریفک اہلکار تعینات کیے گئے، جنھوں نے چند دنوں میں ہی ون وے کیخلاف ورزیوں پر کافی حد تک قا بو پایا جس سے ناصرف حادثات کی شرح میں کمی واقع ہوئی بلکہ ٹریفک کی روانی میں بھی کافی بہتری آئی۔انکا مزید کہنا تھا کہ ون وے کیخلاف ورزیوں کے حوالے سے زیرو ٹالرنس اپناتے ہوئے رواں ماہ مزید سخت کاروائی کی جائے گی لہذا میری شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ چند سیکنڈ ز بچانے کی خاطر اپنی اور دوسروں کی جان داؤ پرنا لگائیں اور دوران ڈرائیونگ درست راستے کا انتخاب کریں۔