جھپتا مار کرخواتین سے پرس چھیننے والے گینگ کے دو ملزمان گرفتار

جھپتا مار کرخواتین سے پرس چھیننے والے گینگ کے دو ملزمان گرفتار، پسٹل اور خنجر برآمد۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گولڑہ ندیم طاہر معہ ٹیم نے دوران چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے ایک پسٹل اور خنجر بھی برآمد ہوا۔ ملزمان کے نام حسن رضا ولد اللہ دتہ سکنہ چنیوٹ اور محمد رمضان ولد نذیر احمد سکنہ چنیوٹ معلوم ہوئے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے تھانہ گولڑہ کے مختلف علاقوں میں خواتین سے گن پوائنٹ اور جھپٹا مارکر پرس اور موبائل فون چھیننے کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی صدر نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور ملزمان سے ٹھوس شواہد کی روشنی میں تفتیش مکمل کرکے لوٹا گیا مال برآمد کرنے کی ہدایت کی۔