لاہور(بیورو رپورٹ) حکومت پنجاب نے پنجاب پولیس کو چوتھے کوارٹر کا بجٹ جاری کر دیا جس میں مہنگائی کے باعث کٹ بھی لگایا گیا ہے پنجاب پولیس کو چوتھے کوارٹر کا 44 ارب کا بجٹ جاری کیا گیا ہے، مہنگائی کے باعث پنجاب پولیس کو 6 ارب کا کٹ لگا، رواں مالی سال کے 2 سو ارب کے بجٹ میں سے 194 کا بجٹ جاری کیا گیا آئی جی پنجاب عبدالکریم نے بتایا کہ چوتھے کوارٹر کے سب سے زیادہ پیسے سی سی پی او لاہور کو 7 ارب 10 کروڑ، پنجاب کانسٹیبلری کو دو ارب روپے جاری کئے گئے۔
سی پی او فیصل آباد کو 1.9 ارب، سی پی او راولپنڈی کو 1.9 ارب، سی پی او گوجرانوالہ کو 1.2 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں سی پی او ملتان کو 1.2 ارب، ڈی پی او شیخوپورہ کو 700 ملین، ڈی آئی جی ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب کو 1.4 ارب، سی ٹی ڈی پنجاب کو 1.5 ارب روپے جاری کئے گئے ایس پی یو پنجاب کو 1.5 ارب، ایلیٹ فورس کو 179 ملین، سی ٹی او لاہور کو ایک ارب اور سی ٹی او گوجرانوالہ کو 109 ملین روپے جاری کئے گئے ذرائع کے مطابق اگلے ماہ میں پولیس بجٹ میں استعمال نہ ہونے والے فنڈز سرنڈر کئے جائیں گے، سپلیمنٹری گرانٹ میں 30 سے 35 ارب روپے مزید مانگے جائیں گے۔

