واہ کینٹ میں افسوسناک واقعہ، مبینہ طور پر والد کے ہاتھوں 16 سالہ لڑکی قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں 16 سالہ لڑکی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر نوٹس،ایس پی پوٹھوہار سے واقعہ کی رپورٹ طلب،ملوث ملزم/ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم،واہ کینٹ پولیس موقعہ پر موجود ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق لڑکی کے والد نے فائرنگ کرکے اپنی بیٹی کو قتل کر دیا تاہم واقعہ کی تمام زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں،نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں 16 سالہ لڑکی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر نوٹس لے لیا، سی پی او نے ایس پی پوٹھوہار سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر کے ملوث ملزم/ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا،واہ کینٹ پولیس موقعہ پر موجود ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق لڑکی کے والد نے فائرنگ کرکے اپنی بیٹی کو قتل کر دیا تاہم واقعہ کی تمام زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں، فرانزک ٹیمیں موقعہ پر موجود ہیں،موقعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، ملوث ملزم/ملزمان کوگرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔