راولپنڈی میں گھر میں چوری کا ڈراپ سین، پڑوسی ہی ملزم نکلا، لاکھوں مالیت کا سونا اور چاندی برآمد

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ صادق آباد نے ، گھر میں چوری و نقب زنی کی واردات کا ڈراپ سین، پڑوسی ہی چور نکلا،50 لاکھ سے زائد مالیت کا 10 تولہ سونا، 60 ہزار سے زائد مالیت کی 15 تولہ چاندی، موبائل فون اور رقم 17 ہزار روپے برآمد۔

تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں چوری و نقب زنی کی واردات کا ڈراپ سین کر دیا، پڑوسی ہی چور نکلا، زیر حراست شخص سے 50 لاکھ سے زائد مالیت کا 10 تولہ سونا، 60 ہزار سے زائد مالیت کی 15 تولہ چاندی، موبائل فون اور رقم 17 ہزار روپے برآمدہوئے،زیر حراست شخص نے گھر والوں کی غیر موجودگی میں تالے توڑ کر واردات کی تھی،صادق آباد پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل و ہومین انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا، ایس پی راو ل سعد ارشد کا کہنا تھا کہ زیرحراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔