DRY PORT CONTAINERS CAPITALNEWSPOINT.COM

اسلام آباد ڈرائی پورٹ پر مبینہ کسٹمز بدعنوانی، 40 لاکھ روپے ڈیوٹی کم وصول کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) کلکٹریٹ آف کسٹم اسلام آباد کے کلکٹر کے کرپشن کے خلاف واضح احکامات کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے چین سے آنے والے کنٹینر کی 40لاکھ روپے ڈیوٹی کم کرکے کلیئر کرنے والے کسٹم افسران ایک بار پھر بچ گیا ،اس کیس میں ایک خاتون انسپکٹر بھی ملوث ہے جس کو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ڈرائی پورٹ پر کلیئرنگ ایجنٹ وحید نے چائنہ سے آنے والے کنٹینر جس میں دھوپ کے چشمے‘ فریم‘ چائنہ کے تالے سمیت دیگر سامان تھا ذرائع کا کہنا ہے کہ کلیئرنگ ایجنٹ نے ڈرائی پورٹ پر تعینات کسٹم افسران سے مبینہ طور پر معاملا طے کرلئے اور کنٹینر کلیئر کروادیا جس پر سی آئی یو کلکٹر انٹیلی جنس یونٹ کے ڈاکٹر مدثر کو اطلاع ملی جس پر انہوں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے کنٹینر روک کر دوبارہ ایگزامینیشن کے لئے نائیلہ اور صائمہ سویٹی کو دوبارہ چیک کرنے کے لئے کہا جس پر تی سسے چالیس لاکھ روپے کا فرق آگیا جس کی رپورٹ بھجوا دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2012 سے ایک ہی سیٹ پر تعینات سپرنٹنڈنٹ ملک سلیم جس کی نگرانی میں کنٹینر انسپکٹر صبا بانو نے کھولا تھا ایک بار پھر بچ گیا اور انسپکٹر کے خلاف کارروائی کرکے خاتون انسپکٹر کو ڈیوٹی سے ہٹا کر ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی جبکہ سپرنٹنڈنٹ کسٹم ملک سلیم کا تبالہ اینٹی سمگلنگ میں ہوگیا کلکٹر کسٹم نے بارہ سال سے ایک ہی سیٹ پر کام کرنے والے سپرنٹنڈنٹ کو 14 روز بعد ڈرائی پورٹ پر تعینات کردیا تھا۔