بانی پی ٹی آئی سے وکلا ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو جمع، ممکنہ دھرنے کا اعلان

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) بانی پی ٹی آئی سے وکلا ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی گئی، تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ فہرست فوکل پرسن اویس یونس چوہدری ایڈووکیٹ نے جیل حکام کو جمع کرائی، فہرست میں بیرسٹر گوہر سلمان راجا ۔ نعیم پنجوتھہ کا نام شامل ہے، فتح اللہ برکی ، دلپذیر بٹ معصومہ میر کا نام بھی فہرست کا حصہ ہے، بانی کی بہنیں بھی ملاقات کے لئے آئیں گی، ملاقات نہ ہونے کی صورت میں منگل کو دھرنا نئے اوقات کے مطابق ہو گا، دھرنا شام سات بجے تک جاری رہے گا۔