لاہور ماس ٹرانزٹ میں نئی پالیسی، ٹوکن اور کارڈ ماضی بن گئے

لاہور (بیورو رپورٹ) لاہور کی اورنج ٹرین، سپیڈو اور میٹرو بسوں میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم کر دیا گیا ، رپورٹ کے مطابق ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے انچارج نے اپنے بیان میں کہا کہ پرانے کارڈز میں موجود بیلنس واپس نہیں کیا جائے گا، مسافر ٹی کیش کارڈ، موبائل ایپ اور اے ٹی ایم کارڈ ٹرانسپورٹ کیلئے استعمال کر سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرانے کارڈ واپس کر کے صرف 130 روپے سکیورٹی کی رقم ملے گی، تمام مسافر اپنا پرانا کارڈ متعلقہ سٹیشن پر جمع کرائیں ، دوسری جانب مسافروں نے شکوہ کیا ہے کہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے کارڈ ختم کرنے کے باوجود انہیں ری چارج کیا جا رہا ہے جبکہ کارڈ ختم کرنے کیلئے کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔