اسلام آباد ( احسان بخاری ،سپیشل رپورٹر سے )وفاقی حکومت کی طرف سے پیٹرولیم ڈیلر ز و اونرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کی عدم منظوری کے بعد عوام سے لوٹ مارک کا نیا جگاڑ تلاش کر لیا , وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کے پٹرول پمپس مالکان نے میٹر ریڈنگ کم کر کے روزانہ لاکھوں کی لوٹ مار کر دھندا شروع کر دیا
ذرائع کے مطابق ملک بھر کے 14ہزار پٹرول پمپوں کی تنظیموں کے پٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن اور پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز اونرز کے عہدے داران نے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سیکرٹری پٹرولیم سے گزشتہ دنوں ملاقات کی اور اپنے مطالبات پیش کیے جن میں مارجن بڑھانے جائے سمیت دیگر مطالبات تھے جس پر وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے ان کے مطالبات کو ابتدائی طور پر وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کے لیے سات دن کی مہلت مانگی تھی اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی .
پٹرول پمپس مالکان نے جب دیکھا کہ حکومت ان کے مطالبات پر غور کرتی نظر نہیں آرہی تو انھوں نے پمپس کی میٹر ریڈنگ میں ہیر پھیر شروع کر دیا۔یاد رہے کہ پٹرولیم ڈیلرز و اونرز ایسوسی ایشنز کے اس وقت دو گروپ میدان میں ہیں ،ایک گروپ نے وفاقی وزیر کی پیشکش کو قبول کر کے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ دوسرا گروپ جو ہمایوں خان ،نعمان علی بٹ گروپ کہلاتا ہے نے انکار کر دیا تھا۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ راولپنڈی اسلام آباد کے پیٹرول پمپ مالکان اور مختلف کمپنیوں کے پیٹرول پمپ انتظامیہ نے شہریوں کی جیبیں صاف کرنے کیلئے میٹر ریڈنگ کم کرنا شروع کر دی جس سے وہ روزانہ لاکھوں کی مد میں ناجائز منافع کمارہے ہیں, اسی طرح کا ایک واقعہ گزشتہ دنوں اسلام آباد کے ایک پٹرول پمپ پر شہری نے 50 لیٹر پٹرول ڈلوایا لیکن گاڑی کی ٹینکی میں 61 لیٹر کی رقم کا تقاضہ شروع کر دیا جس پر شہری کے احتجاج کے بعد ضلی انتظامیہ نے اسلام آباد کے پٹرول پمپ تو سیل کر دیا لیکن راولپنڈی اسلام آباد میں زیادہ تر پیٹرول پمپس پر پیمانہ کم کر کے پٹرول فروخت کرنے میں مصروف ہے ۔
کیپیٹل نیوز پوائنٹ سے پٹرول پمپوں پر موجود کئی شہریوں نے شکایات بھی کیں کہ پمپ مالکان پیمانہ کم کر کے پٹرول فروخت کررہے ہیں، اس حوالے سے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما ؤں راجہ وسیم کیانی اور نعمان علی بٹ نے اوصاف کو بتایا کہ ہمیں بھی اس قسم کی شکایات مل رہی ہیں لیکن ہمارا ان سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے ، انھوں نے کہا کہ ہم نے خود اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.

