شبھمن گل کی بہن شہنیل گل ‘دی ٹریٹرز’ سیزن 2 کا حصہ بن گئیں

ممبئی (ویب ڈیسک): معروف بھارتی کرکٹر شبھمن گل کی بہن شہنیل گل مقبول ریئلٹی شو “دی ٹریٹرز” کے دوسرے سیزن میں شرکت کے لیے تیار ہیں، شو کے دوسرے سیزن کا باضابطہ آغاز 30 جولائی کو ہونے والی ایک تقریب میں کیا گیا، جہاں تمام شرکاء کا تعارف بھی کرایا گیا ،شہنیل گل، جو اکثر اپنے بھائی شبھمن گل کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیڈیم میں دکھائی دیتی ہیں، اب پہلی بار ایک بڑے ریئلٹی شو کے ذریعے اپنی الگ شناخت بنانے کی کوشش کریں گی۔

رواں سال یہ دوسرا موقع ہے کہ کسی بھارتی کرکٹر کے خاندان کا فرد کسی ریئلٹی شو کا حصہ بنا ہے, اس سے قبل چند ماہ پہلے شریاس ایئر کی بہن شریستا ایئر بھی ایک ریئلٹی شو میں شرکت کر چکی ہیں ، لانچ ایونٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں شہنیل گل کا منفرد تعارفی جملہ خاص طور پر توجہ کا مرکز بنا, انہوں نے کہا، “میرا نام گل ہے اور مجھے معلوم ہے کس طرح مارنا ہے۔” اس مکالمے نے مداحوں میں خوب دلچسپی پیدا کی اور کرکٹ شائقین نے شہنیل گل کے اس نئے انداز کو سراہا۔

اب تک زیادہ تر اپنے بھائی کے میچز کے دوران ہی منظرِ عام پر آنے والی شہنیل گل اس بار ایک بڑے تفریحی پلیٹ فارم پر اپنی شخصیت اور صلاحیتوں کا اظہار کرتی نظر آئیں گی ، شو میں شہنیل گل کے ساتھ متعدد معروف شخصیات بھی شریک ہیں، جن میں ملیکا شیراوت، منور فاروقی، ریا چکرورتی، کرسٹل ڈی سوزا، پارول گلاٹی، معروف شیف رنویر برار، سینئر اداکار دلیپ تاہل، ہرمن سنگھا اور تانیا پوری شامل ہیں۔