مظفرآباد (بیورو رپورٹ) پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے سرکاری حکام نے پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے ، آزاد جموں و کشمیر کے سرکاری حکام نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 14 اگست 1947ء کا دن برصغیر کے مسلمانوں کی ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کے نتیجے میں پاکستان ایک آزاد مملکت کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرا۔
حکام کا کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام اور ادارے پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان کا تعلق محض جغرافیائی حدود تک محدود نہیں بلکہ یہ مشترکہ تاریخ، جذبات اور نظریات پر مبنی ایک مضبوط رشتہ ہے ، سرکاری حکام نے مکہ میں ہونے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کو تینوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، دفاعی تعاون اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کی اہم علامت قرار دیتے ہوئے اس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ جشنِ آزادی کے موقع پر معاشرے کے ہر طبقے کی جانب سے پاکستان سے محبت اور وابستگی کا بھرپور اظہار کیا جا رہا ہے، جو قومی یکجہتی اور وطن سے وفاداری کی عکاسی کرتا ہے ، آزاد کشمیر کے سرکاری حکام نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنائے اور سبز ہلالی پرچم کو ہمیشہ سربلند رکھے۔

