عالمی میڈیا نے پی ٹی آئی کے بیانیے کو مسترد کردیا، بانی پی ٹی آئی سے متعلق الزامات پر سوالات اٹھ گئے

لاہور (بیورو رپورٹ) پاکستان سمیت دنیا بھر کے جرائد نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جھوٹ پر مبنی سیاسی بیانیہ بے نقاب کر دیا ، دی واشنگٹن پوسٹ، ایسوسی ایٹ پریس سمیت مختلف عالمی جریدوں نے پی ٹی آئی کے کارندوں کے منفی بیانیے کو یکسر مسترد کر دیا۔

امریکی جریدہ دی واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ پاکستان نے بانی پی ٹی آئی کے اہلخانہ اور سیاسی جماعت کے تمام الزامات کو مکمل مسترد کر دیا ہے، بانی کی جیل میں سختیوں، ذہنی تشدد، تنہائی اور طبی غفلت کے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا ، ایسوسی ایٹ پریس کے مطابق بانی پی ٹی آئی حکومتی حکم پر نہیں عدالتوں کی جانب سے ایک سزا یافتہ قیدی کے طور پر جیل میں ہیں۔

امریکی جریدہ دی گوشن نیوز نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ اب تک بانی پی ٹی آئی کی اہلخانہ، وکلا، ڈاکٹرز اور سیاسی نمائندوں سے 900 سے زائد ملاقاتیں ہو چکی ہیں ، رپورٹ میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو اہلیہ سے ہفتہ وار ملاقاتوں کے علاوہ بیرون ملک رشتہ داروں سے ٹیلیفونک رابطے کی اجازت بھی حاصل ہے۔